بائیڈن کی یوکرین پالیسی تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے، سابق صدر ٹرمپ نے خبردار کر دیا

نیو یارک(پاک ترک نیوز)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن کی یوکرین پالیسی تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔
سابق امریکی صدر نےمنگل کے روز اپنے سماجی پلیٹ فارم "ٹروتھ ” پر لکھا ہے کہ اگر آپ بائیڈن کی جانب سے یوکرین پر کی جانے والی چالوں کو دیکھتے اور سمجھتے ہیں تو وہ منظم طریقے سے لیکن شاید نادانستہ طور پر، ہمیں اس طرف دھکیل رہے ہیں جو جلد ہی تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے۔” یہ کتنا پاگل ہے؟” ٹرمپ نے سوال کیا۔
اس سے قبل پیر کے روز فلوریڈا میں حامیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو وہ یوکرین کی صورتحال کے فوری حل کے لیے روسی رہنما ولادیمیر پوٹن اور یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو فون کریں گے۔اور مسئلے کے بات چیت کے ذریعے حل کی راہ ہموار کریں گے۔

#attack#donaldtrump#joebiden#PakTurkNews#ukraine#warAmericarussia