بلاول بھٹو کا بجٹ سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے عید کی مبارکباد کیلئے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا تھا اور انہیں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر جلد ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول بھٹو وفاقی بجٹ کے بارے میں پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

#islamabd#PakTurkNews#pmln#primemnister#shahbazsharifBilawal