بلنکن ترکیہ پہنچ گئے ترک ہم منصب سے ملاقات۔ ترکیہ کا جنگ بندی کامطالبہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی انقرہ میں ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال ،فوری جنگ بندی کے امکان اور علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ کی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔
بلنکن اسرائیل فلسطین تنازعے پر مرکوز مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد گذشتہ شب ترکیہ کے دارالحکومت پہنچے تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔بلنکن کا اچانک دورہ مغربی کنارے تک محدود نہیں تھا، کیونکہ اس نے عراق اور یونانی قبرصی انتظامیہ کا بھی دورہ کیا۔جبکہ اپنے بغداد کے دورے کے دوران بلنکن کو بلٹ پروف جیکٹ پہنے دیکھا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ نےپچھلے ہفتے اردن، مصر، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہم منصبوں سے ملاقات کی جہاں انہیں غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کرنے کے لیے عرب ملکوں کی آواز کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بلنکن نے علاقائی کھلاڑیوں کو یقین دلانے کی کوشش کرتے ہوئے اسرائیلی موقف کی حمایت کی اور کہا کہ واشنگٹن کی توجہ انسانی ہمدردی کی تکالیف کو دور کرنے پر مرکوز ہے۔

#anakra#gaza#HakanFidan#hammas#PakTurkNews#tonyblinkin#turkforeginminister