پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ ،متعدد افراد زخمی

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے ،دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ہے، دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ریسکیور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ دوران نمازہوا ہے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

#civillines#hopital#peshawar#rescueBlast