کوئٹہ (پاک ترک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے حملہ آور مارا گیا ہے ۔الحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔