استنبول میں برفانی طوفان۔ ترکش ائر لائنز نے 5 اور 6فروری کو 238 پروازیں منسوخ کر دیں

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکش ایئر لائنز نے اعلان کیا ہےکہ استنبول میں متوقع سخت برفانی موسم کی وجہ سے 5 اور 6 فروری کو طے شدہ کل 238 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ترکش ایئر لائنز کےپریس آفس کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ موسمیاتی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا ہے۔بیان میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر پہنچنے سے پہلے اپنی پروازیں چیک کریں۔ کیونکہ استنبول میں متوقع برف باری کی وجہ سے موسمیاتی ایمرجنسی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق، 5 اور 6 فروری کو استنبول ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ برفانی طوفان کی وجہ سے منسوخیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
تاہم اب تک استنبول ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی 238 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان میں سے 72 ملکی پروازیں ہیں اور 166 بین الاقوامی پروازیں ہیں۔

#ANKARA#istanbul#PakTurkNews#snowfall#turkishairlines