واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
مالیات کے شعبہ سے متعلق بین الاقوامی صحافتی ادارے بلوم برگ نے بھی دعویٰ کر دیا ہے کہ پاکستان کےلئے 3 ارب ڈالر کا بیل اوٹ منظوری کے پہلے مراحل عبور کر چکا ہے۔
بدھ کے روز عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے حوالے سے اپنی تجزیاتی رپورٹ کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے نزدیک ہے۔ اورآئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بنیادی اقتصادی بحران سے نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ جس کی رسمی منظوری آج فنڈ بورڈ اجلاس میں دے دی جائے گی۔پاکستان کے لئےاس بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری نوماہ کےلئے دی جا رہی ہے
بلوم برگ کے مطابق اس پیکیج کی اہمیت یہ ہے کہ اس کی منظوری کے نتیجے میں پاکستان کےلئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا، ملک کی معیشت استحکام حاصل ہوگا اور پاکستانی روپے کوڈالر سمیت دیگر بیرونی کرنسیوں کے مقابلے میں تقویت ملے گی اور اسی کے نتیجے میں پاکستان کے ڈالر بانڈ کو بھی مزید تقویت ملے گی،
بلوم برگ کی رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ اولین منظوری کے بعد پاکستان کےلئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا ہے۔پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے۔ اور اسی بنیاد پر پاکستان کو بانڈ کی لانچ میں آسانی پیدا ہوگی جسے رواں ہفتے یاآئندہ ہفتے کے آغاز پر لانچ کئےجانے کا امکان ہے