ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز

 

 

 

 

آر اے شمشاد

 

آئی سی سی ٹی ٹونی ورلڈ کپ 2024سپر ایٹ کے مقابلے جاری ہیں ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ سمیت بڑی ٹیمیں میگا ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں ہی باہر ہو چکی ہیں ۔رنز بنانے اوروکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔آج ہم بات کرنے جا رہے ہیں اب تک ہونیوالے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے بائولرز کی ۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینےوالے بائولرز میں شکیب الحسن کا نام پہلے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے 40میچوں کی 39اننگز میں 19.38کی اوسط سے 49وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔
پاکستان کے شاہد خان آفریدی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔ سابق پاکستانی قائد نے 34میچوں کی 34اننگز میں 23.25کی اوسط سے 39وکٹیں اپنے نام کی ہیں ۔
تیسرے نمبر پر سابق سری لنکن قائد لستھ ملنگا کا نام آتا ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کے 31میچوں کی 31اننگز میں 20.07کی اوسط سے 38بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں ۔
چوتھے نمبر پر سری لنکا کے موجودہ ٹی ٹونٹی کپتان ہشرنگا موجود ہیں جنہوں نے 19میچوں کی 19اننگز میں 11.72کی اوسط سے 37وکٹیں اڑا چکے ہیں ۔
پانچویں نمبر پر پاکستان کے سپنر سعید اجمل کا نام آتا ہے انہوں نے میگا ایونٹ کے 23میچوں کی 23اننگز میں 16.86کی اوسط سے 36وکٹیں اپنے نام کی ہیں ۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی چھٹے نمبر پر براجمان ہیں انہوں نے 25میچوں کی 25اننگز میں 17.91کی اوسط سے 36وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
ساتویں نمبر پر سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کا نام آتا ہے جنہوں نے 21میچوں کی 21اننگز میں 15.02کی اوسط سے 35وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔
پاکستانی فاسٹ بائولرعمر گل سب سے وکٹیں لینے والوںبائولرز میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں ۔قومی فاسٹ بائولر نے 24میچوں کی 24اننگز میں 17.25کی اوسط سے 35بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے ۔
نویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ کا نام آتا ہے ۔ کیوی فاسٹ بائولر نے 18میچوں کی 18اننگز میں 12.50کی اوسط سے 34وکٹیں اپنے نام کی ہے ۔
اس فہرست میں دسویں نمبر پر آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا براجمان ہیں جنہوں نے 18میچوں کی 18اننگز میں 12.50کی اوسط سے 32کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے ۔

#PakTurkNews#sahidafridi#shahidafridi#shakibulahassan#t20#t20worldcup#umargul