برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے،کیمرون

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی سیکرٹری خارجہ لارڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے ۔
لارڈ کیمرون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی حوصلہ افزائی کے لیے فلسطینیوں کو سیاسی افق دینا ہوگا۔
نومبر میں سیکرٹری خارجہ مقرر ہونے کے بعد وہ خطے کا چوتھا دورہ شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے ویسٹ منسٹر کے ایک استقبالیہ میں کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ طے کرے کہ فلسطینی ریاست کیسی ہوگی۔
لارڈ کیمرون نے کہا کہ فلسطینی عوام کو دو ریاستی حل کی طرف ناقابل واپسی پیش رفت دکھانی ہوگی۔

#caeron#england#gaza#PakTurkNews#phalistineLondonUK