لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر دو سال تک کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
باکسر عامر خان پر یہ پابندی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔
2022ء میں ان کا مقابلہ کیل برووک کے ساتھ ہوا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا لیکن ممنوعہ ادویات کے استعمال پر اب وہ دو سال تک کسی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔