برطانوی شہزادے ہیری کا افغانستان میں 25افراد کو ہلاک کرنے کا اعتراف

لندن (پاک ترک نیوز) برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے افغانستان میں 25 افراد کو ہلاک کرنے کا انکشاف کیا ہے۔شہزادہ ہیری نے 10 سال تک برطانوی فوج میں کیپٹن کے عہدے تک خدمات انجام دیں۔
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی خودنوشت میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔
شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ ” افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے اور نہ ہی کوئی شرمندگی ہے ، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا ” ۔
38 سالہ ڈیوک آف سَسیکس نے نیٹو افواج کے دور میں افغانستان کے دو دورے کیے تھے جن میں پہلا فارورڈ ایئرکنٹرولر کے طور پر تھا جبکہ دوسری بار 2012،13 میں جنگی ہیلی کاپٹر اڑایا۔
شہزادہ ہیری نے کتاب میں شہزادہ ولیم سے متعلق بھی انکشافات کیے ہیں ، شہزادہ ہیری نے بڑے بھائی شہزادہ ولیم پر 2019میں مارپیٹ کا الزام لگایا تھا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہو گی ۔

#Book#death#PakTurkNews#priceherryafghanistanLondon