اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سب جیل میں قید کے دوران اپنے بنیادی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) میں درخواست دائر کی۔
اپنی درخواست میں بشریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں سب جیل قرار دیے گئے ان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر زہر دیا گیا اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ وہ سینے میں جلن، گلے اور منہ میں درد میں مبتلا ہیں اور وہ مانتی ہیں کہ یہ زہریلا کھانا کھانے کا نتیجہ ہے۔
بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ سب جیل میں صرف ایک خاتون تعینات ہے جبکہ باقی عملہ مرد ہے اور وہ ایسے ماحول میں تکلیف محسوس کرتی ہے۔