لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گی ، عمران خان بھی بشری بی بی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ آئیں گے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے خواجہ حارث ، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے ۔
درخواست میں وفاقی حکومت ، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں، خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے، عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے ۔