لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے والے معاملے پر آسٹریلوی نشریاتی ادارے فاکس کرکٹ کو شٹ اپ کال دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی نے کہا کہ ہمارے میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے آپ کو ان غیر مصدقہ اور سنجیدہ قسم کے الزامات کو نظر انداز کرنا تھا، بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔
فاکس کرکٹ کی اسٹوری میں کپتان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو نازیبا میسجز کیے جبکہ جنسی تعلق بنائے رکھنے کے بھی سنگین الزامات لگائے۔ پی سی بی کے جواب پر ادارے نے ٹوئٹ حذف کردی لیکن خبر تاحال ویب سائٹ پر موجود ہے۔
اس سے قبل بھی سال 2020 میں ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ان کے خلاف دھوکا دہی اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جو ثابت نہ ہوا۔