ٹورنٹو (پاک ترک نیوز)
کینیڈا کی حکومت نے نئے پاسپورٹ 2023کا اجرا کردیا۔ کینیڈا کی حکومت نے 10 مئی کو نئے پاسپورٹ کا اعلان کیا تھا۔ 18 جون 2023 سے نئے ڈیزائن کے سٹیٹ آف دی آرٹ کینیڈین پاسپورٹ باقاعدہ جاری کیے جا رہے ہیں۔
کینیڈین حکومت کے مطابق اس نئے پاسپورٹ میں کئی نئے سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں جن کی وجہ سے کینیڈین پاسپورٹ دنیا بھر میں انتہائی محفوظ اور قابل قبول سفری دستاویز بنا رھے گا۔ اس سے کینیڈین شہریوں کو مختلف ممالک کی سرحدوں پر جانے اور آنے میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہوگی۔
نئے کینیڈین پاسپورٹ کے اجراء کے لئے دنیا بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں پرنٹرز کی تنصیب کے مراحل کی تکمیل کے بعد اگلے سال موسم بہار تک صرف نئے ڈیزائن کے ہی پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ پہلے سے زیر استعمال کینیڈین پاسپورٹ کی معیاد کے اختتام پر ہی یہ نیا پاسپورٹ جاری ہو سکے گا۔ واضع رہے کہ کینیڈین پاسپورٹ رولز میں یہ سہولت دی گئی ہے شہری پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے سے چھ ماہ پہلے بھی درخواست دیکر نیا پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ 16 سال سے کم عمر کینیڈین شہریوں کو بچے تصور کیا جاتا ہے اور انہیں صرف 5 سال معیاد کا پاسپورٹ جاری ہوتا ہے۔ 16 سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات 10 سال معیاد کا پاسپورٹ مقررہ فیس کی ادائیگی پر جاری کروا سکتے ہیں۔