نگران حکومت کی منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) نگران حکومت کی منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں ، منی بجٹ 4ماہ کیلئے پیش کیا جائے گا ۔نیا عبوری بجٹ یکم نومبر سے28 فروری تک کا بنایا جائے گا۔
نئے عبوری بجٹ میں کسی بھی ادارہ کو نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے کوئی فنڈ نہیں دیا جائے گا،صرف سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود فنڈز سے ہی جاری اسکیمیں مکمل کی جاسکیں
نگران حکومت قانون کے مطابق 4ماہ سے زائد کا بجٹ نہیں بنا سکتی۔ تمام ترقیاتی اداروں، پنجاب حکومت اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے عبوری بجٹ31اکتوبر کو ختم ہوجائیں گے، رواں ماہ اکتوبر میں نئے منی بجٹ پیش نہ کرنے پر یکم اکتوبر سے تمام سرکاری ادار وں،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اخراجات غیر قانونی بن جائیں گے۔موجودہ نگران حکومت نے وزارت خزانہ کو ختم ہونے والے چار ماہ کے بجٹ کو ہی دوبارہ چند تبدیلیوں کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گی۔

#caretakergoverment#islamabad#minibudget#PakTurkNewsBudget