نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ تشکیل کیلئے مشاورت تیز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت تیز کردی۔
نگران وزیراعظم نے اپنے رفقا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اورلوگوں کو تکلیف نہ ہو۔نگران وزیراعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو بھی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران کابینہ کے لیے اس مختلف ناموں پر غورجاری ہے جن میں حفیظ شیخ، جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، احسن بھون، سرفرازبگٹی اور ذوالفقارچیمہ کے نام زیرغور ہیں۔محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔
نگران حکومت کی کابینہ کیلئے شاہد آفریدی، قاری صداقت علی، فیصل واوڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی، احد چیمہ، مشتاق سکھیرا، ابصار عالم، سلیم صافی اور حامد میر کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر، رضا باقر، اشتر اوصاف، جگنو محسن، عائشہ رضا فاروق اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا کے نام بھی نگران کابینہ میں بطور وزیر زیر غور ہیں۔

 

#anwarulhaqkakkar#cabnit#caretakerpm#hafeezsheikh#islamabad#PakTurkNews