اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
نگران وزیرِ اعظم کی مرحوم کیلئے بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
نگران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ نگران وزیراعلی خیبر پی کے اعظم خان نے تمام عمر عوام کی بطور ایک فرض شناس اور قابل افسر خدمت کی۔
اعظم خان کا بطور سرکاری افسر کردار تمام سول سرونٹس کیلئے مشعل راہ رہے گا۔اعظم خان نے بطور نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا مشکل وقت میں صوبے کے انتظامی امور کو احسن طریقے سے انجام دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اعظم خان نے صوبے میں امن و امان اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔