نگران وزیراعظم کی افغانستان کے شہرہرات کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے این ڈی ایم اے کو افغان شہر ہرات میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے سے نقصان پر دکھ ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور فیلڈ ہسپتال میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کی ہدایت کی ہے، امدادی ٹیمیں سامان کے ہمراہ آج بھجوائی جا رہی ہیں۔

 

#caretakerpm#hirat#islamabad#PakTurkNewsearthquake