نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم و نہتے فلسطینیوں پر غزہ اور مغربی کنارے میں ڈھائے جانے والے حالیہ مظالم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کیلئے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل، بلاتفریق اور بدترین بمباری بالخصوص الاہلی ہسپتال پر بمباری کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی۔ وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی بمباری اور جارحیت کو دانستہ اور قابل نفرت قرار دیا۔اب تک 3000 سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً 12000 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔وزیرِ اعظم نے فلسطین کے تنازعے کے منصافانہ اور پائیدار حل کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر اسرائیل کے اس قتل عام کو رکنے میں اپنا مؤثر قرار ادا کرنا چاہیے۔ نگراں وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان نے بھی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کی جو گزشتہ روز مصر پہنچ چکی ہے۔

 

#anwarulhaqkakkar#gaza#gazaunderattack#mehmoodabbas#PakTurkNews#phalistine