نگراں پنجاب حکومت کا تحریک انصاف کو 22 مارچ کے جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) نگراں پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
پولیس پر تشدد کے باعث نگراں حکومت کی جانب سے جلسے کو سکیورٹی نہ دئیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔صرف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بطور سابق وزیرِ اعظم سکیورٹی ملے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ 22 مارچ کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے یہ جلسہ کرنے کے لیے اتوار 19 مارچ کا دن رکھا تھا، تاہم عدالت کے حکم پر اسے جلسے کی تاریخ آگے بڑھانی پڑی۔

@imrankhan#chairmanpti#Lahore#lahorejalsa#minerepakistan#PakTurkNews