معذور افراد کا مذاق اڑانے پر ہربھجن، یوراج و دیگر کیخلاف مقدمہ

کراچی (پاک ترک نیوز) سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یوراج سنگھ، اور گورکیرت مان کے خلاف معذور افراد کا مبینہ طور پر مذاق اڑانے پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارمان علی نے امر کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو شکایت درج کرائی ہے۔
سابق کرکٹرز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپیئنز کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور رائنا لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ کو مضحکہ انداز میں پکڑتے ہوئے دکھائی دیے گئے۔
ویڈیو میں کرکٹرز کا کہنا تھا کہ 15 روزہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوران جسم کی توبہ توبہ ہوگئی، ہر حصہ زخموں سے چور چور ہے۔
معذور کارکنان کی تنظیم نے اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے معذوروں کے لیے شرمناک قرار دیا۔ دریں اثناء ہربھجن سنگھ نے اپنے رویے پر معذرت کرلی ہے۔

#habagansingh#pakvsind#patkurknews#worldchamptionsoflegends#yurajsinghindia