Browsing category

تازہ ترین

جڑواں شہروں میں شدید بارش؛ نالا لئی کے پاس آبادیاں خالی کرنے کا حکم، فوج طلب

راولپنڈی، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں طغیانی آ گئی، جس کے بعد حکام نے اطراف کی آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے […]

قوم کی واحد امید، جیولن تھرو کے فائنل کیلئے ارشد ندیم آج میدان میں اُتریں گے

پیرس(پاک ترک نیوز پاکستانی قوم کی واحد امید ، پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل کیلئے ارشد ندیم آج میدان میں اتریں گے ۔ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج رات گیارہ بج کر 25 منٹ پر ہورہا ہے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس […]

وزیراعظم نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا آغاز کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مون سون کی شجر کاری کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جس میں 10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ […]

پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کامران غلام، محمد علی اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں […]

وائٹ ہاؤس کی آصف مرچنٹ کے ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرین جین پیری کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور پاکستان میں رہتا ہے، اُس کے پاکستان میں بیوی بچے ہیں اور ایران […]

ہماری حکومت اور قوم بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے: پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی صورتحال پر پہلا باضابطہ بیان دے دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہناہے کہ کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں گے۔ دفتر خارجہ […]

سعودی عرب، یواے ای اور چین کی قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب، یواے ای اور چین نے پاکستان کو قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کروا دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یواے ای […]

جماعت اسلامی کے مہنگائی کیخلاف دھرنے کا مسلسل تیرہواں دن

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف جاری دھرنا مسلسل تیرہویں دن میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بلز، ٹیکسز کی بھرمار، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں، مہنگائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے جماعت اسلامی کے راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک پر […]

وزیراعظم کی ارشد ندیم کو جیولین تھرو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے […]

گوگل ایک اجارہ دار کمپنی ہےجو اپنے غلبے کا غیر قانونی فائدہ اٹھا تی ہے۔ امریکی عدالت کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی عدالت نے گوگل کو اجارہ دار، مقابلے اور جدت کو روکنے کے لیے اپنے غلبے کا غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے والا قرار دے دیا۔ یہ ایک ایسا ہلا دینے والا فیصلہ ہے جو انٹرنیٹ کو ہلا کر رکھ سکتا ہے اور دنیا کی سب سے مشہور کمپنیوں میں […]

بنگلہ دیش: صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد طلبا تحریک نے فوجی قیادت یا حمایت والی حکومت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمنٹ دوپہر 3 بجے تک تحلیل کرنے کا الٹی میٹم […]

ارشد ندیم پیرس اولمکپس میں میڈل کیلئے آخری امید،آج ایکشن میں دکھائی دیں گے

کراچی(پاک ترک نیوز) پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید ارشد ندیم آج ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا گیا، ارشد اور بھارتی ہم عصر نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، منگل کو ابتدائی کوالیفائنگ مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق […]

جماعت اسلامی کے دھرنے کا 12 واں روز، مزید قافلے راولپنڈی پہنچنا شروع

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک پر جاری دھرنا بارہویں روز میں داخل ہوگیا، اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے مزید قافلے بھی احتجاج کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ بجلی کے بھاری بلوں، ٹیکسوں کی بھرمار، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پٹرول اور گیس کی قیمتوں، مہنگائی سمیت دیگر […]

بنگلہ دیش : طلبہ کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز ) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنما نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، ساتھ ہی ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ […]

خیرات سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے سٹاف لیول معاہدے […]

قومی اسمبلی: اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا جس کے تحت آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی […]

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، ترکیہ سمیت متعدد مالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردی

انقرہ (ویب ڈیسک ) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ترکیہ اور اٹلی سمیت متعدد ممالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور لبنان کے کشیدگی والے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب اطالوی وزیر خارجہ […]

حق خود ارادیت کی جد وجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر سمیت کئی فلاحی منصوبوں میں مصروف ہے۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان حکومت کی مدد سے ملک بھر میں تعلیم، […]

پیرس اولمپکس :امریکہ نے میڈلز کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا

پیرس (پاک ترک نیوز) پیرس اولمپکسں میڈلز کی دوڑ میں پہلی پوزیشن کے لئے چین اور امریکہ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ پچھلی رات دونوں ملک سونے کے 19-19 تمغے جیت کر برابرتھے مگر امریکہ تمغوں کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آگیا تھا۔ مگر اب ایک اور سونے کا تمغہ […]

سابق انگلش بلے باز گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن (پاک ترک نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سابق انگلش بلے گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ گراہم تھورپ نے اپنے1993سے لیکر 2005تک کیریئر میں 100ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی اور وہ انگلش ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی […]