Browsing category

عالم اسلام

مقبوضہ یروشلم میں نئی یہودی بستیاں اسرائیل کی صیہونی دہشت گردی ہے، جامعہ الازہر

مصر کی جامعہ الازہر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے منصوبے کو اسرائیل کی "صیہونی دہشت گردی” قرار دیا ہے۔ جامعہ الازہر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی زمین پر نئی صہیونی بستیوں کے قیام پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیل کو اس منصوبے سے باز رکھنے […]

یو اے ای کا فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے غزہ اور مشرقی یروشلم میں یہودیوں کی غیر قانونی بستیوں میں تجارتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو اے ای کے اس فیصلے پر فلسطینی عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان سمیع ابو زُہری نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی […]

ترکی کو تنازعے کے حل کی بات چیت کے لیے منسک گروپ میں شامل کیا جائے، الہام علی یوف

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا ہے کہ مقبوضہ نیگورنو کاراباخ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے جو منسک گروپ 30 سال پہلے قائم کیا گیا تھا اس میں ترکی کو بھی شامل کیا جائے۔ رہبر گلوبل ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے الہام علی یوف نے کہا کہ آرمینیا کے ساتھ مقبوضہ […]

ترکی نے شام میں 600 گھر تعمیر کر کے مختلف خاندانوں میں تقسیم کر دیئے

ترکی دینیات فاوٗنڈیشن نے شام کے ساتھ سرحدی علاقے ادلب میں 600 گھر تعمیر کر کے شامی خاندانوں میں تقسیم کر دیئے ہیں۔ فاوٗنڈیشن کے نائب صدر احسان اجیک نے کہا کہ گڈنیس ہاوؐسنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ یہ منصوبہ ادلب کے ان خاندانوں کے لئے شروع کیا گیا تھا جو […]

حماس کی اسرائیل کے ساتھ 6 ماہ کی جنگ بندی، قطر 10 کروڑ ڈالر ادا کرے گا

حماس کی طرف اسرائیل پر گذشتہ چھ ماہ میں حملہ نہ کرنے کی قیمت قطر اور اسرائیل مل کر فلسطینی حکومت کو 10 کروڑ ڈالر ادا کریں گے۔ دونوں ملکوں نے غزہ کو رقم فراہم کرنے کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر اگلے […]

عراق کا تین ارب مربع میٹر رقبہ پر بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق کے تین ارب مربع میٹر  رقبے پر بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں۔ یونائیٹڈ نیشنز مائن ایکشن سروس کے سربراہ پیہر لوزامر نے کہا ہے کہ دو جنگوں کے دوران عراق کے تین ارب مربع میٹر رقبے پر بارودی سرنگیں اور بچا ہوا بارودی مواد ابھی تک موجود ہے۔ […]

فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن کے خلاف بڑا آپریشن شروع، 32 افراد گرفتار

ترک سیکیورٹی فورسز نے فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے جس کا مرکز استنبول ہو گا۔ یہ آپریشن ترکی کے 15 صوبوں میں شروع کیا گیا ہے۔ ترک سیکیورٹی فورسز میں پولیس ڈپارٹمنٹ کی فنانشل کرائمز ایجنسی نے فیٹو سے تعلق رکھنے والے کچھ امام مسجدوں کو تلاش کیا […]

مزید عرب ممالک کو اسرائیل کا دوست بننے کے لئے تیار کرو، ٹرمپ کا یو اے ای سے مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پرنس محمد بن زید سے کہا ہے کہ مزید عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کے لئے تیار کیا جائے۔ عرب میڈیا کے مطابق وہائٹ ہاوٗس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری جیڈ ڈیئر نے میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے محمد بن زید […]