Browsing category

ترکی ٹاپ-2

جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے جرم میں کئی سابق فوجی افسران طویل قید کی سزائیں

انقرہ کی ایک عدالت نے 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے جرم میں کئی سابق فوجی افسروں کو طویل قید کی سزاوٗں کا حکم سنایا ہے۔ ترک فضائیہ کے سابق کیپٹن احمد توسن کو صدر رجب طیب ایردوان کو قتل کرنے کی کوشش اور ایک فضائی حملے میں 77 افراد کو شہید کرنے […]

محسن فخری زادہ کا قتل خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فون پر بات کی۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ایران کے سب سے بڑے ایٹمی سائنسدان فخری زادہ کا قتل دراصل خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ صدر ایردوان نے محسن فخری زادہ کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی […]

ترکی کے شہر سعرد میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلےکی شدت سے مارکیٹوں کے ریکس میں رکھی اشیا بکھر گئیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلےسے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو بھی ازمیر سمیت ترکی کے کئی شہروں میں 7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں […]

ترکی میں ویکسنیشن کا عمل 11 دسمبر سے شروع ہو گا

ترکی میں کورونا وائرس سے بچاوٗ کی ویکسنیشن کا عمل 11 دسمبر سے شروع ہو گا۔ ترک وزیر صحت فہرتین کوسہ نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی شپمنٹ اس ہفتے انقرہ پہنچ جائے گی جس کے بعد ویکسنیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ترک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس […]

یورپین یونین کا حصہ بننے سے ترکی اور یورپ دونوں کو فائدہ ہو گا، ترک نائب وزیر خارجہ

ترک نائب وزیر خارجہ فاروق کیماکجی نے کہا ہے کہ اگر ترکی کو یورپین یونین کا ممبر بنایا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف ترکی بلکہ یورپی بلاک کو بھی فائدہ ہو گا۔ ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کے سیمینار "کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد مختلف مممالک کے تعلقات اور نئے حقائق” […]

ترکی میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی

نومبر میں مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ گئی۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 10.56 فیصد تھی جو اس سال نومبر میں 14.03 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ اکتوبر میں مہنگائی 11.89 فیصد تھی۔ کنزیومر پرائس انڈیکس میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ […]

ترک بحریہ بیڑہ پاکستان کی امن 2021ء مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گا

ترکی کا بحری بیڑہ پاکستان میں ہونے والی امن 2021 مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گا ۔۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی پانچ روزہ دورے پر ترکی میں ہیں ، جہاں ان سے ترک وزیر دفاع ، چیف آف جنرل اسٹاف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ملاقاتیں کی ،، ان ملاقاتوں میں […]

روسی ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کرنے پر ترکی کو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکی سفیر کی دھمکی

نیٹو میں امریکی سفیر کے بیلے ہوشنسن نے ترکی سے کہا ہے کہ روس کے S 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نصب کرنے کے بارے میں دوبار سوچنا ہو گا۔ ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ نیٹو کے دفاعی نظام کے اندر رہتے ہوئے اگر ترکی روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم […]

استنبول اسٹاک مارکیٹ میں قطر 10 فیصد کا حصہ دار بن گیا

استنبول مارکیٹ کے 10 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد قطر ترک کیپٹل مارکیٹ کا پارٹنر بن گیا ہے۔ ترکی ویلتھ فنڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق قطر کی سرکاری انویسٹمنٹ کمپنی نے 200 ملین ڈالر کے حصص خریدے ہیں۔ قطر مزید 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ترکی ویلتھ […]

ترکی کو جھکانے میں ناکامی پر دشمن نے ترک اداروں پر حملے شروع کر دیئے ہیں، صدر ایردوان

ترکی نے سماجی، سفارتی، معاشی اور فوجی سطح پر ایک تاریخی موقف اپنا ہے، صدر ایردوان کی میڈیا سے بات چیت ترکی نے دنیا کے مختلف جغرافیوں میں سماجی، سیاسی، سفارتی، معاشی اور فوجی سطح پر ایک تاریخی موقف اختیار کیا ہوا ہے۔ اس موقف کا مرکز ترکی کی قدیم تاریخ ،روایات اور ثقافت ہے۔ […]

5 کروڑ ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے، عوام کو ویکسین مفت ملے گی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترک عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت میں فراہم کی جائے گی۔ حکومت دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکومت نے ابتدائی طور پر پانچ کروڑ ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے […]

ترکی اور فن لینڈ میں اقوام متحدہ میں مشترکہ تعاون، یونان خفا ہو گیا

اقوام متحدہ میں ترکی اور فن لینڈ کے درمیان تعاون سے یونان کو مایوسی ہوئی ہے اس وقت اقوام متحدہ کے "گروپ آف فرینڈز آف میڈی ایشن” کی چیئرمین شپ ترکی اور فن لینڈ کے پاس ہے۔ یہ گروپ 11 سال پہلے قائم کیا گیا تھا۔ 52 ممالک اور 8 عالمی تنظیمیں اس گروپ کی […]

ترک فوج کاراباخ میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں مدد دے گی

ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے حالیہ مفتوحہ علاقوں نیگورنو کاراباخ میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں ترک فوج آذربائیجان کی مدد کرے گی۔ ترک فوج آذری فوج کو اس سلسلے میں ضروری تربیت بھی فراہم کرے گی۔ ٹرکش ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم اس ہفتے نیگورنو کاراباخ کے لئے روانہ ہو گی […]

ترکی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

ترکی میں کرفیو روانہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک۔ علاؤہ ازیں جمع رات 9 بجے سے سوموار صبح 5 بجے تک پورے ترکی میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

ترک فوجی دستے کی شام روانگی

ترک فوجی دستے کی شام روانگی ترکی کے 240 فوجی شام میں خدمات انجام دینے کے لئے روانہ ہوئے ان فوجیوں کی فیملی نے انہیں دعاوٗں اور گلے لگا کر رخصت کیا بیٹیاں اپنے باپ کے گلے لگیں۔ بیویوں نے اپنے شوہروں اور بہنوں نے بھائیوں کو دعاوٗں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر […]

کورونا کی جنگ میں نجی اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے، ٹرکش میڈیکل ایسوسی ایشن

ٹرکش میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں نجی شعبے کے اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اسپتال اس بوجھ کو اکیلے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل […]

بے قابو کورونا وائرس: ترکی میں دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

ترکی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت ایک بار پھر ویک اینڈ پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ کل ترک کابینہ کا ایک اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر صحت کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ […]

ترکی اور پاکستان کی لازوال دوستی

انقرہ کی "جناح روڈ” سڑک کا نام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نام پر رکھا گیا سڑک کے شروع میں قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی یادگار بھی بنائی گئی ہے اتفاق دیکھیں کہ بھارتی سفارتخانے کی عمارت بھی اسی روڈ پر واقع ہے

مسجد اقصیٰ کے امام کا ترکی کی فلسطین پالیسی کے خیر مقدم

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے امام شیخ اکرمہ صابری نے ترکی کی فلسطین پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیگر اسلامی ممالک کو بھی اسی پالیسی پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخ اکرمہ صابری جو ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات […]

ترکی اور قطر کے درمیان 10 معاہدوں پر دستخط

ترکی اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارت کے 10 معاہدے طے پا گئے ہیں۔ قطر کے امیر شیخ تمیم حمد الثانی اور صدر رجب طیب ایردوان نے معاہدوں کو حتمی شکل دی۔ دونوں ملکوں کی مختلف وزارتوں نے ان معاہدوں پر دستخط کئے۔ قطر نے استنبول اسٹاک مارکیٹ کے […]