غزہ میں جنگ بندی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان مزاکرت سی آئی ایے کے ڈائریکٹر قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ (پاک ترک نیوز)
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالث ملکوں کی موجودگی میں ہونے والے مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کے لیے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔
مصری میڈیا کے مطابق وہ جمعہ کے دن قاہرہ پہنچے۔ جہاں حماس کی قیادت ثالث ملکوں کی طرف سے پیش کردہ نئی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اس مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کاارادہ رکھتی ہے۔
سی آئی اے ڈائریکٹر کی قاہرہ آمد کے بارے میں مصر کے کم از کم تین سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے۔ علاوہ ازیں ان سیکیورٹی حکام میں قاہرہ ایئرپورٹ سے متعلق ذرائع بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مصر جو اگلے مذاکراتی دور کا میزبان ہے۔ قطر اور امریکہ کے ساتھ مل کر ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔ تاکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ سے متعلق معاہدہ طے پا جائے۔ جس کے نتیجے میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی بھی ممکن ہو جائے۔
تاہم سی آئی اے کے حکام نے اپنے ڈائریکٹر کی قاہرہ آمد کے بارے میں رابطہ کرے پر تبصرہ سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے حکام کی آمد و رفت اور شیڈول کو پبلک کرنے کی پالیسی نہیں رکھتے۔
واضح رہے مصر نے مذاکراتی عمل کو اپنی میزبانی میں سرگرم کرنے کی ایک بار پھر کوشش کی ہے۔ قاہرہ کا یہ مؤقف ہے کہ اسرائیل کی زمینی فوجوں کو رفح پر حملہ نہیں کرنا چاہیے جہاں 10 لاکھ سے زیادہ پناہ گزین موجود ہیں۔

airstrike in syriaairstrikes in syriacrux us military base in syriairan attacks u.s. forces in syriairan backed groups in syria and iraqiran vows revenge for israel airstrikeiran vows revenge for israeli strikesiran-linked facilities in syriaIsraelisrael hamas ceasefireisrael hamas warisrael strikes iran embassy in syriaus airstrike in syriaus airstrikes in iraq and syriaus airstrikes in syriaus carries out airstrikes in syriawar in israel