ایگزم بنک چائنا کے چیئرمین کی اسحاق ڈار سے ملاقات

بیجنگ (پاک ترک نیوز)
چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین وو فولن نے کہا ہے کہ انکے بینک کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم مستقبل میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میںگہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
وہ جمعرات کو یہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور کاروبار دوست پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا۔
انہوں نے خاص طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگیکا تذکرہ کرنے کے علاوہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں نمایان کمی سے معاشی استحکام کی جانب پیش قدمی کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے ایگزم بنک کے سربراہ کو پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم ڈار نے سی پیککے تحت پاکستان میں اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایگزم بینک کی بھرپور حمایت کو سراہا اور بینک کو قابل تجدید توانائی، زراعت، صنعت کاری اور صنعتی شعبوں میں فنانسنگ کے نئے منصوبوں کی تلاش کی دعوت دی۔

#beijing#China#ishaqdar#PakTurkNews#xambank