چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔
وکلاء نعیم پنجوتھہ، انتظار پنجوتھہ، خالد یوسف اور علی بخاری درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں۔
دو روز قبل بھی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 9 ستمبر تک ملتوی کی گئی تھی۔

 

#chairmanpti#islamabad#PakTurkNews#ptichariman#shahmehmoodqureshi