چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنیکی اجازت مل گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف دیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو بیٹوں سے والد کی ملاقات کی ہدایت کر دی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے والد کی بیٹوں سے بات کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

@imrankhan#chairmanpti#islamabad#PakTurkNews#ptichairman#telephone