چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ منتقل جیل کیا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں؟ اڈیالہ جیل کیوں نہیں؟
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے استفسار کیا کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گے؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپورٹس مین ہیں انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں ملنی چاہئیں، حق تلفی نہ ہو۔

@imrankhan#attack#chairmanpti#idala#islamabad#islamabadghighcourt#PakTurkNews#ptichairaman#ptichairamn