چیمپینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم میچ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی میڈیا

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔
بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) سے بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کروانے کے لیے کہے گی۔
یاد رہے کہ چمپینز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2008 میں ہونے والے ایشیا کپ کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔دونوں ٹیموں نے آخری سریز 2012 میں بھارت میں کھیلی تھی۔

#bcci#championtrophy#icc#pakturkenws#PakTurkNews#pakvsindindia