پاکستان اور نیوزی لینڈکے میچ میں بارش کا امکان

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں 4نومبر کو ہونیوالے پاک نیوزی لینڈ میچ میں بارش کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 4 نومبر ہفتے کے روز مدمقابل آئیں گی، تاہم اس میچ سے قبل ہی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں ہفتے کے روز دوپہر کے اوقات میں بارش کے 70 سے 80 فیصد امکانات ہیں۔
پاکستان کو اس سیمی فائنل میں رسائی کیلئے نہ صرف نیوزی لینڈ سے بہتر رن ریٹ سے میچ جیتنا ضروری ہے بلکہ دوسرے میچ بھی فتح لازمی ہے ۔
پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ سے میچ میں فتح کا مارجن بہت اہمیت رکھتا ہے، قومی ٹیم 84 رنز کی جیت یا 35 اوورز کے اندر ہدف حاصل کرنا ہوگا جس کے باعث انکا نیٹ ریٹ کیویز سے بہتر ہوسکتا ہے اور ٹاپ فور میں پہنچنے کے جانسز بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب اگر میچ بارش کی وجہ سے واش آؤٹ ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا تاہم اسکا اثر نیٹ رن ریٹ پر نہیں پڑے گا۔

#iccworldcup2023#newzeland#nzvspak#PakTurkNews#pakvsnz#worldcup202Pakistan