چودھری پرویز الہٰی کو ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پیش کردیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ آج صبح ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کیمپ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔

 

#campjail#chpervazelahi#fia#Lahore#PakTurkNews