اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس عمرعطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔چیف جسٹس کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوں گے، نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔