وزیراعلی پنجاب نے صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا، عطا تارڑ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، انہوں نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کیا، پہلی موٹر وے تعمیر کروائی، ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں اور اب ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن اقدام اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔

#attatarar#cmpunjab#energy#islamabad#light#PakTurkNewsPrice