بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے فرانس ،جرمنی اور دیگر ممالک کیلئے ویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا ۔
چینی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت یکم دسمبر 2023 سے 30 نومبر 2024 تک مذکورہ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزے کے15دنوں کے لیے کاروبار، سیاحت، خاندان اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ کے لیے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔
ان ممالک میں فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا شامل ہیں۔