چین نے سی۔919کی کامیابی کے بعد وائیڈ باڈی سی۔ 939 جہاز بنانےکی تیاری شروع کر دی

بیجنگ(پاک ترک نیوز)
چین کی سرکاری طیارہ ساز کمپنی سی او ایم اے سی اپنے تنگ باڈی والے مقامی طور پر تیار کردہ C919جہاز کی کامیابی کے بعد وائیڈ باڈی کے C929کے منصوبے پر جاری کام کے ساتھ اب C939 نامی ایک نئے وائیڈ باڈی جیٹ کے ابتدائی ڈیزائن پر کام کر رہی ہے۔
چینی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا جو اپنے C919 تنگ باڈی جیٹ طیاروں کی پیداواری سہولیات کو بڑھا رہی ہے نے نئے طیارے کے ابتدائی ڈیزائن تیار کیے ہیں۔تاہم ابتدائی تصورات کو قابل آزمائش پروٹو ٹائپ میں تبدیل کرنے میں کئی سال لگیں گے جس میں مجوزہ طیارے کی مخصوص تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔البتہ یہ کہا گیا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے صنعت کے رہنماؤں ایئربس اور بوئنگ سے مارکیٹ شیئر لینے کے عزائم کے درمیان نیا جیٹ سی او ایم اے سی کے لیے تجارتی آپریشنز کو وسعت دے گا ۔
قبل ازیںC919 نے اب تک 1,000 سے زیادہ آرڈرز حاصل کیے ہیں۔ لیکن ان میں زیادہ تر چینی ایئر لائنز اور ہوائی جہاز کے لیزرز اور چائنا ایسٹرن ایئر لائنز شامل ہے جو جیٹ کی پہلا صارف ہے۔
سی او ایم اے سی کا دوسرا تیاری کے مراحل سے گزر رہا وائیڈ باڈی طیارہ، C929بین الاقوامی روٹس پر 12,000 کلومیٹر تک کے سفر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ بوئنگ کے 787 ڈریم لائنر جیسے مرکزی دھارے کے حریفوں کے برابر ہے۔
دریں اثناچین نے کہا ہے کہ وہ اس سال C919 کے لیے وسیع تر بین الاقوامی شناخت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ چین کو توقع ہے کہ پانچ سالوں میں C919 کی سالانہ پیداواری صلاحیت 150تک پہنچ جائے گی۔

#ChinaAirlinerC939wide body