بیجنگ (پاک ترک نیوز) سرکاری میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے کن گینگ کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے پیشرو وانگ یی کو تعینات کر دیا ہے۔
سنہوا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ چین کی اعلیٰ مقننہ نے اجلاس کے دوران وانگ یی کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ کن گینگ کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
کن گینگ ایک ماہ سے منظر عام سے غائب تھے ۔
57 سالہ کن کودسمبر میں وزیر خارجہ بنایا گیا تھا، آخری بار انہیں 25 جون کو دیکھا گیا تھا جب انہوں نے روس، ویتنام اور سری لنکا کے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔
کن میڈیا میں اس وقت سامنے آئے تھے جب روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو کے ساتھ ملاقات تھی، جس نے ماسکو کے اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف ویگنر کرائے کے گروپ کی ناکام بغاوت کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔