چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہےکہچین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ چین کی جانب سے قرض کی اصل رقم رول اوور کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے لکھا کہ چین کے ایگزم بینک نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2023-24 کے لیے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2024-25 کے لیے رول اوور کردیا ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو ان دونوں برسوں میں صرف سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

#China#financeminister#ishaqdar#islamabad#loan#PakTurkNews