چین نے ڈرون ٹیکنالوجی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے ڈرون ٹیکنالوجی میں سب کو مات دیدی۔
تفصیلات کےمطابق سرکاری میڈیا نے کہا کہ چینی فوج کے اعلیٰ ترین ڈرون بنانے والوں نے ایک نیا روبوٹک پرندہ بنایا ہے جس کے بارے میں ان کے بقول اس کی بہت دور رس ایپلی کیشنز ہو سکتی ہیں۔یہ ایک چھوٹی بغیر پائلٹ کے فضائی ڈرون ہے جو چینی پیپلز لبریشن آرمی سمیت متعدد کام انجام دے سکتی ہے۔
ہفتے کے روز نشر ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ "لٹل فالکن” کے نام سے موسوم آرنیتھوپٹر چین کے شمال مغربی صوبہ شانزی کے دارالحکومت ژیان میں ایک حالیہ ٹیسٹ کے دوران پرواز کرتا ہے۔ ایک قومی خبر رساں ادارے نے اسے دنیا میں کہیں بھی "سب سے زیادہ چست اور جاندار” پرندوں جیسا ڈرون قرار دیا، اور ممکنہ طور پر آنے والے برسوں تک اس شعبے میں تحقیق کی قیادت کرے گا۔

 

#beijing#China#chinalibrationarmy#drone#dronetechnology#pakturkenws