چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کردیا ،2ارب ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) دوست ملک چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کردیا ۔پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ قرض رول اوور کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ حکام نے چین کی جانب سے سیف ڈیپازٹ قرضہ رول اوور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چین کے بعد سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے بھی جلد فنانسنگ کی توقع ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر پاکستان آنے کی توقع ہے اور رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔
چین نے 2 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ کی واپسی ایک سال کے لیے موٴخر کی ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنانسنگ کی امید ہے، پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے بیرونی فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مالیاتی یقینی دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھاسکیں گے، پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی تعاون یقینی بنانا ہے۔

#China#dollars#islamabad#loan#pakchina#pakchinafriendship#PakTurkNews