اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن میں موجود ہیں جہاں ان کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آج پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
وزیراعظم شہباز فورم میں گفتگو بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم شہبا ز شریف فورم کے دوران معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نانشان ون ونڈو، شینزن میوزیم اور ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔