ہاربن، چین (پاک ترک نیوز)
چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک کے شمال مشرق میں واقع ایک فوجی گیریژن کے معائنہ کے دوران فوجیوں کی جنگی تیاریوں کو جامع طور پر بڑھانے پر زور دیا ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات 78ویں گروپ آرمی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے گروپ آرمی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔ انہوں نے ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب کی تباہی کے وقت امدادی کاموں میں فوری اور بہادری سے حصہ لینے پر فوج اور پولیس فورسز کی تعریف کی۔شی نے جنگی تیاریوں کی سطح کو بہتر بنانے، اہم اور مشکل مضامین کی تربیت کو مضبوط بنانے اور نئی جنگی صلاحیتوں کو پروان چڑھانےکے لیے کوششوں پر زور دیا۔
شی نے پارٹی کی تعمیر کو مضبوط بنانے، مسلح افواج کی اعلیٰ سطحی سالمیت اور اتحاد کو برقرار رکھنے اور فوج کے مستحکم اور محفوظ رہنے کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔