ترکیہ کی زلزلوں کے نقصانات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بند کمرہ بریفنگ

اقوام متحدہ(پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو حالیہ زلزلوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جس میں ملک کے 10 جنوبی صوبوں میں 31,000 سے زیادہ افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔
پیر کی شب بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے ایک خصوصی اجلاس کے دوران، اقوام متحدہ میں ترکیہ کے سفیر فریدون سینرلی اولو نے رکن ممالک کو زلزلوں کی شدت، فوری ضروریات، متاثرہ افراد کے لیے امدادی سرگرمیوں اور بین الاقوامی امداد کے بارے میں آگاہ کیا۔اور ترکیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پر عالمی برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ترک ایلچی نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر ممالک سے زلزلے سے متاثرہ شمال مغربی شام کے لیے انسانی امداد ترکیہ کے سرحدی دروازوں سے گزر سکتی ہے اور کہا کہ ترکیہ اس مقصد کے لیے ضروری سہولت فراہم کر رہا ہے۔
ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے پیر کو بتایا کہ 6 فروری کو جنوبی ترکیہ میں آنے والے دو شدید زلزلوں سے کم از کم 31,643 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔جبکہ ملبے سے لاشیں بدستور برآمد ہو رہی ہیں۔

#ANKARA#newyork#PakTurkNews#UN#unitednation