کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزروڈے پر میچ سے قبل کولمبو میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی ۔پورے گرائونڈ کو کور کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے ہائی لٹیج میچ سے قبل بارش نے پھر انٹری دیدی ۔گراونڈ سٹاف کی طرف سے پچ اور گراونڈ کو مکمل طور پر کور کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ ہائی وولٹیج بارش کے باعث روکنا پڑا تھا۔ کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث میچ آفیشلز کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اعلان کے مطابق ریزرو ڈے پرمیچ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہونا ہے جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔ گزشتہ روزبھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 24.1 اوورز کا میچ کھیلا جاچکا ہے۔ بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول آج کریس پر موجود ہونگے۔