کولمبو(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شاہینوں نے دووکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنا لئے ہیں اور اسے لنکن ٹائیگرز کیخلاف 21رنز کا خسارہ ہے ۔
عبداللہ شفیق74جبکہ کپتان بابراعظم 8رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔امام الحق 6جبکہ شان مسعود 51رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔سری لنکا کی پوری ٹیم 166رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
ڈی سلوا نے 57جبکہ چندیمیل نے 34رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے ابرار نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔