اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کمانڈر رائل عمانی بحریہ رئیر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے حال ہی میں ہونیوالی امن مشق میں شرکت پر عمانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
ترجمان پاک بحر یہ کا کہنا ہے کہ کمانڈر رائل عمانی بحریہ کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔