وزیراعظم کی نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے۔
میری دعا ہےکہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔
وزیراعظم شہباز شریف ن ے نگران وزیر اعلی پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔

#caretakercm#cmpunjab#islamabad#Lahore#PakTurkNews#pmln#pmlnpresident#primeminister#shahbazsharif