زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں مارچ سے دو لاکھ مکانات کی تعمیر شروع ہو گی، صدر اردوان کا اعلان

ہاتائے (پاک ترک نیوز)
ترکیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 200,000 مکانات تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ تباہ کن زلزلوں میں اپنے گھروں سے محروم ہونے والے لوگوں کو رہائش فراہم کی جا سکے۔
صدر رجب طیب اردوان نے پیر کو شدید متاثرہ صوبہ ہاتائے میں بریفنگ کے دوران کہا کہ زلزلے کے بعد اب تک تقریباً 15000 زندہ بچ جانے والوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔انہوں نےکہا کہ ترکیہ کی حکومت نے 1.68 ملین سے زیادہ لوگوں کو پناہ فراہم کی ہے جو 6 فروری کو ملک کے جنوب میں آنے والے دوہرے زلزلوں سے متاثر ہوئے تھے۔
صدر اردوان نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میںمکانات کی تعمیر بھی مارچ میں شروع ہونے والی ہے۔تعمیرات 11 صوبوں میں شروع ہوں گی جن میں ادانا ، ادیامان، دیاربکر، غازی انتییپ، ہاتاے، کہراما ن مراش، کلیس، ملاتیا، عثمانیہ، سانلی ورفا، اور ایلازیگ شامل ہیں۔تاہم تعمیراتی کام کی زیادہ تر توجہ ہاتائے، کہرامن مراش، اور ملاتیا صوبوں پر مرکوز ہوگی جو ان زلزلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔چنانچہ ان میں سے ہر صوبے میں 40,000 سے زیادہ مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

##earthquakeinturkey#ANKARA#hataya#house#PakTurkNews#turkia#turkpresidentearthquake