ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے انتخاب پر مشاورت مکمل

لاہور(پاک ترک نیوز) آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان سکواڈ پر مشاورت مکمل کر لی گئی ۔
قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم بورڈ چیف ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے جس میں ٹیم کے انتخاب کے معاملے پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔میگا ایونٹ میں ٹیم کے انتخاب کے لیے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سابق کپتانوں اور کرکٹرز سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی سربراہ اور بابراعظم نے قومی اسکواڈ کی تشکیل پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے جس میں بہت زیادہ تبدیلوں سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشاورت میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے بولرز کے متبادل ناموں پر غور کیا گیا جب کہ ایشیا کپ میں اسپنرز کی ناکامی اور ٹیم میں اسپیشلسٹ اسپنر نہ ہونے پر لیگ اسپنر ابرار احمد کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔
یہ مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان آئندہ 2 سے 3 روز میں کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کاندھے کی انجری کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورلڈک پ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے تاہم کپتان بابر اعظم پُر امید ہیں کہ بولر ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے۔

#babarazam#iccworldcup2023#inzmamulhaq#PakTurkNews#pcb#worldcupindiaPaksitan